خطۂ پاک

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - پاکیزہ علاقہ، مراد: پاکستان۔  خطہ پاک بھی عطا ہے تری اس کا مقصود بھی رضا ہے تری      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٩٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خطہ' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'پاک' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٨٤ء میں "الحمد" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر